25 اگست، 2026، 1:30 PM

ایران کا میرے خاندان کے ایک فرد کو قتل کرنے کا ارادہ تھا: نیتن یاہو کا دعویٰ

ایران کا میرے خاندان کے ایک فرد کو قتل کرنے کا ارادہ تھا: نیتن یاہو کا دعویٰ

غاصب صہیونی حکومت کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس کے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق. غاصب صیہونی حکومت کے شکست خوردہ وزیرِاعظم نیتن یاہو نے داخلی بحرانوں اور پے درپے میدان جنگ میں شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک نئے دعوے میں کہا ہے کہ ایران نے اس کے خاندان کے ایک فرد، یعنی اس کے ایک بیٹے کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی کوشش کی۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اس کے ایک بیٹے کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

اسی دوران غاصب صیہونی حکومت کے چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوجی سنسرشپ کے ادارے نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ایران کی جانب سے نیتن یاہو کے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی مبینہ کوشش سے متعلق تفصیلات کی اشاعت پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

News ID 1940863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha